30 اگست 2013 - 19:30
آل خلیفہ کے ہاتھوں خواتین کی حقوق کی پامالی

بحرین میں جمعیت وفاق ملی نے آل خلیفہ کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کے حقوق کی پامالی کی بابت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: جمعیت وفاق ملی میں خواتین کے شبعے نے ایک بیان میں کہا ہےکہ آل خلیفہ کے ہاتھوں خواتین اور بچوں کےحقوق بدستور پامال ہورہے ہیں۔ ان بیان میں کہا گيا ہےکہ نادیہ علی نامی حاملہ خاتوں اب بھی آل خلیفہ کی جیل میں ہے جس سے آل خلیفہ کے اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے ملت بحرین کی تحریک کوکچلنے کےلئے خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا ہے اور انہیں بھی طرح طرح سے ایذائيں پہنچارہی ہے۔ جمعیت وفاق ملی بحرین نے سیاسی قیدیوں منجملہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے احترام کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئےانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ، خواتین کےحقوق کی تنظیموں اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں اور تنطیموں سے اپیل کی ہے کہ آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرینی خواتین اور بچوں کے حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔ ادھر انسانی حقوق کے کارکن شیخ میثم سلمان نے کہاہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے شہر حمد میں امام ھادی مسجد کی زمین پر قبضہ کرلیا ہے اور شاہی حکومت کے انتھا پسند عناصر مسجدوں اور امام بارگاہوں پر کھلم کھلا حملے کررہے ہیں۔ آل خلیفہ نے ملت بحرین کی پچاس سے زائد مسجدیں اور امام بارگاہوں کو شہید کیا ہے اس کےعلاوہ آل خلیفہ مسجدوں کی تعمیر نو اور مرمت کی اجازت بھی نہیں دیتی ہے۔

..............

/169